ورلڈ کپ 2023، فخرزمان سے متعلق اچھی خبر آگئی

چنئی (پی این آئی) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخرزمان کے گھٹنے کی انجری کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ فخرزمان کے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہونے کیلئے پرامید ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ فخرزمان کی فٹنس میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی بخار سے صحتیاب ہو چکے ہیں،فخرزمان کے علاوہ تمام پلیئر افغانستان کیخلاف سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے،فخرزمان افغانستان کے خلاف میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close