ملتان سلطانز نے ایک اور سابق خاتون کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں

ملتان(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے ایک اور سابق ویمن کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں۔ملتان سلطانز نے انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر ایلیکس ہارٹلے کو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔انگلش ویمن کرکٹرر 28 ایک روزہ اور 4 ٹی 20 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ آج کل براڈ کاسٹنگ کے شعبے سے منسلک ہیں۔ملتان سلطانز نے مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ اور ٹیم مینٹور بھی مقرر کیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائز نے اس سے قبل کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close