آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

بنگلورو (پی این آئی ) ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا کے سامنے پاکستانی بلے باز ہمت ہار گئے، پاکستان کو ورلڈکپ 2023 میں مسلسل دوسری شکست کا مزہ چکھنا پڑ گیا، شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم ٹاپ 4 سے باہر ہوگئی ہے۔

بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا ۔ اسامہ میر نے 10 رنز پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا۔ بعدازاں دونوں آسٹریلوی اوپنرز نے سنچریاں مکمل کرلیں اور ٹیم کا سکور 214 رنز تک پہنچایا۔ ڈیوڈ وارنر نے 85 گیندوں پر 6 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ مچل مارش نے 6 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔ پاکستان کے لیے پہلی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے 33.5 اوورز میں 259 رنز پر حاصل کی۔ مچل مارش 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکس ویل بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسامہ میر نے اسٹیو اسمتھ کو 7 رنز پر پوویلین واپس بھیجا۔ پاکستان کو چوتھی اور بڑی کامیابی ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں ملی جو حارث روف کی گیند پر 325 کے مجموعی سکور پر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 163 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے، جوش انگلس 13 رنز بناکر حارث روف کا دوسرا شکار بنے۔

8 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی گری جو حارث رؤف کا تیسرا شکار بنے۔ شاہین آفریدی نے آخری اوور کی پہلی 2 گیندوں پر مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آوٹ کردیا، یوں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 134 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی، دونوں ہی کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ عبداللّٰہ شفیق 64 اور امام الحق 70 رنز کے بعد محمد رضوان 46، سعود شکیل 30 اور افتخار احمد 26 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی مزاحمت نہ کرسکا۔ بابر اعظم 18، محمد نواز 14 اور شاہین شاہ آفریدی 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، یوں پوری ٹیم 45 اعشاریہ 3 اوورز میں 305 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلین سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close