نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

پونے(پی این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ہاردیک پانڈیا کو ایک ہفتہ درکار ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کو بائیں ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے، ان کے اسکینز ہوچکے ہیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہیں جائیں گے، وہ ٹیم کو انگلینڈ کے میچ کے لیے جوائن کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا ایشان کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس میچ میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے۔ہاردیک پانڈیا گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کا اسکین بھی کرایا گیا ہے اور جائزہ رپورٹ کے بعد باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں