پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ، ٹاس جیتنے والی ٹیم کو پہلے بالنگ کرنی چاہئے یا بیٹنگ؟ ماہرین کی رائے آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا، ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلور میں ٹاس جتنے والے کپتان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق بنگلور میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اگر اگر اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے تو رات کے وقت ہدف کا تعاقب کافی مشکل ہو جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ، تین میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور ایک میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں فتح اور دو میں شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close