بھارت کیخلاف ففٹی بابراعظم کے کام آگئی

لاہور (پی این آئی ) آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاور ہٹرز کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے جبکہ ایک تجربہ کار تیز گیند باز بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے دہانے پر ہیں۔

 

 

 

کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما اور ٹرینٹ بولٹ نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں مردوں کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کی جانب قدم بڑھائے ہیں ۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈی کاک اور ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بہترین بیٹنگ سے ترقی پائی ہے۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تین درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ساتھی کھلاڑی رسی وین ڈیر ڈوسن چوتھے نمبر پر ہیں۔ روہت نے افغانستان کے خلاف 131 رنز بنانے کے بعد روایتی حریف پاکستان کے خلاف 63 گیندوں پر 86 رنز بنا کر 5 درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ افغانستان کے اوپنر رحمن اللہ گرباز (19 درجے ترقی کر کے 18 ویں نمبر پر) اور نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز (16 درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر) نے بھی شاندار اننگز کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں اضافہ کیا ہے ۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 836 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئے ہیں اور ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی برتری کو بڑھا کر 18 پوائنٹس تک لے گئے ہیں۔

 

 

 

ہندوستانی نوجوان شبمن گل بیماری پر قابو پانے کے بعد پاکستان کے خلاف 12 رنز کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز بولٹ بنگلہ دیش کے خلاف تباہ کن اسپیل کے بعد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پانے کے قریب ہیں۔ تازہ ترین ریٹنگ اپ ڈیٹ میں ایک مقام اوپر جانے کے بعد بولٹ موجودہ لیڈر جوش ہیزل ووڈ (660 ریٹنگ پوائنٹس) سے صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔ 2015ء میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کے ساتھ مشترکہ طور پر 22 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز رفتار کیوی پیسر کا کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک زبردست ریکارڈ ہے۔ بولٹ نے 17 شکار کرتے ہوئے ٹاپ 10 وکٹ لینے والوں میں 2019ء کا ٹورنامنٹ بھی ختم کیا۔ افغانستان کے جادوگر راشد خان بولنگ رینکنگ میں دو درجے اوپر چڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جنوبی افریقی سپنر کیشو مہاراج 7 درجے آگے بڑھ کر مجیب الرحمان کے برابر 5ویں نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے جسپریت بمراہ (7 درجے ترقی) اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا (ایک درجے ترقی) نے مشترکہ طور پر 14 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 

 

لونگی نگیڈی چھ مقامات کی چھلانگ لگا کر 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار شکیب الحسن 343 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر 1 پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر ایک مقام چڑھ کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ گلین میکسویل آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں تین درجے بڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close