شعیب ملک کے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے مطالبے پر محمد یوسف نے شعیب ملک کی کلاس لے لی

لاہور (پی این آئی ) سابق کپتان شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال کا کپتان بننا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹریو میں شعیب ملک کا کہناتھا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کیلئے جارحانہ کپتانی کی ہے ۔اس موقع پر سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ وسیم اکرم اور معین خان کی موجودگی میں شدیب ملک کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ، عمران خان 1983 اور 1987 میں ورلڈ کپ نہیں جیت سکے تھے ، 1992 میں تیسری بار ورلڈ کپ پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے تھے ، انہوں نے کہا کہ اچھے کھلاڑی کو کپتانی کرنے دیں، وہ کسی کے تعلقات یا چیئرمین کی پسند پر کپتان نہیں بنا ، اس قسم کے بیانات ورلڈ کپ کے دوران نہیں آنے چاہئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close