ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی یا نہیں؟ عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری

لاہور (پی این آئی) ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا،عوام بھارت سے بدترین شکست کے باوجود پر امید ہیں۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی رائے پر مبنی نیاسروے جاری کردیا۔بیٹنگ ہو یا بولنگ گرین شرٹس کا راج ہوگا، سروے میں ورلڈ کپ میں 42فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم اور 37فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے بہترین پرفارمنس کی اُمیدظاہر کر دی ۔”جیو نیوز ” کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستانی عوام نے قومی ٹیم سے امیدیں ہیں۔ پاکستانی عوام کا ماننا ہے کہ بیٹنگ ہو یا بولنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا۔ سروے میں ورلڈ کپ میں 42فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم اور 37فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے بہترین پرفارمنس کی اُمیدظاہر کی۔47 فیصد پاکستانیوں کو یقین تھا کہ سب سے زیادہ وکٹیں شاہین آفریدی کی ہوں گی، فیلڈ نگ میں 21 فیصد نے شاداب خان، 18 فیصد نے بابر اعظم جب کہ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان سے 65 فیصد پاکستانی اچھی کارکردگی کی امید باند ھے نظر آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close