آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ افغانستان کے سامنے ڈھیر ہوگئی

نئی دہلی (پی این آئی) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو69 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا ۔ 285 رنر کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اکتالیسویں اوور میں 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

 

 

 

انگلینڈ نے35 ویں اوور میں169رنز سکور کیے ہیں جبکہ اس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جونی بیرسٹو تھے جو صرف 2 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، دوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوئے روٹ تھے جو 11 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ڈیوڈ میلان تھے جو 32 رنز بناکر محمد نبی کا شکار بنے، انگلینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوزبٹلر تھے جو 9 رنز بناکر نوین الحق کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پانچویں نمبر پر لیونگ سٹون تھے جو 10 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی سیم کرن تھے جو 10 رنز بناکر محمدنبی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ساتویں نمبر پر کرس ووکس آؤٹ ہوئے، انہیں 9 کے انفرادی اسکور پر مجیب الرحمان نے بولڈ کیا، ہیری بروک بھی 66 رنز کی قیمتی اننگز کھیلنے کے بعد مجیب الرحمان کا شکار بن گئے۔

 

 

 

عادل رشید نے 20 اور مارک ووڈ نے 18 رنز سکور کیے دونوں کو راشد خان نے آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، افغانستان نے اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور سکور میں اضافہ کیا، افغان کی پہلی وکٹ 114رنز پر گری جب ابراہیم زدران 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افغانستان کی دوسرے وکٹ 122رنز پر گری جب رحمت شاہ 3رنز بنا کر پویلین لوٹے، افغانستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز تھے جو 80رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی چوتھی وکٹ 152رنز پر گری جب عظمت اللہ عمر زئی 19بناکر لیونگ اسٹون کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پانچویں وکٹ 174رنز پر گری ،حشمت اللہ شاہد ی 14رنز بناکر جوئے روٹ کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نبی تھے جو9رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسی طرح ساتویں وکٹ راشد خان کی گری، جنہوں نے 23رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

 

 

اس سے قبل انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،انگلش کپتان جوزبٹلر کا کہنا ہےکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہے اپنے کھیل میں بہتری لاتے رہیں،افغان کپتان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا چاہتے تھے،پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے،300رنز اس پچ پر اچھا سکور ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی،افغانستان نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close