بابراعظم نے بھارت کیخلاف میچ ہارنے کی ساری ذمہ داری کس پر ڈال دی؟ اہم خبر

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی شکست کی وجہ مڈل آرڈر بلے بازروں کو قرار دیا ہے۔

میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو اچھا ہدف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کی وجہ مڈل آرڈر کا پرفارم نہ کرنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے اننگز کا آغاز بہترین انداز میں کیا تھا تاہم ابتدائی کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا جس کی وجہ سے ٹیم 200 رنز بھی مکمل نہیں کرسکی ، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے فوکس اس شکست کو بھلا کر اپنے آئندہ میچوں کو اچھا پرفارم کرنے پر ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں