پاک بھارت میچ، بکیز نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ شروع ہونے میں کچھ ہی لمحات باقی ہیں، بکیز نے اس میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹے باز کا کہنا ہے کہ میچ کا بھاؤ بھارت 65 روپے اور پاکستان 35 روپے ہے، اگر بھارت پر 100 روپے لگائے تو 165 روپے ملیں گے۔

سٹے باز کے مطابق پاکستان پر سو روپے لگانے پر 135 روپے ملیں گے، بکیز کے مطابق ٹاس پر بھی کروڑوں کا سٹہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے اوورز میں کتنے رنز بنیں گے، کتنی وکٹیں گریں گی اس پر بھی سٹہ لگایا گیا ہے، کوہلی اور بابر میں سے کون زیادہ رنز بنائے گا، شاہین شاہ کتنی وکٹیں لے گا، بکیز اس پر بھی سٹہ لگارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close