پاک بھارت میچ سے قبل پھر بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی محکمہ موسمیات نے پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل احمد آباد میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کےامکانات ہیں، جس کے باعث میچ کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے، بارش کے بعد احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا میچ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close