پاک بھارت کرکٹ میچ، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

احمد آباد (پی این آئی) پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ کی پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے ۔۔۔۔ فاسٹ بولر احسان اللہ نے کل ہفتے کے روز احمد آباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم یک طرفہ طورپر کامیابی حاصل کرے گی۔۔۔۔احسان اللہ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرنے کی مجھے خوشی ہوئی ہے ، سری لنکا اور نیدر لینڈز کو ہرا دیا ہے اب بھارت کو بھی ہرائیں گے ہر ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے اور سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچیں گے میری خواہش ہے کہ پاکستان فائنل جیت کر آئے یہ بہت مزے کی بات ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close