احمد آباد پاک بھارت کرکٹ میچ، موسم اور پچ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

احمد آباد (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کل ہفتے کے روز پاک بھارت میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔۔۔۔۔ بھارتی میڈیا نے پِچ اور موسم کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔۔۔۔۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نریندر مودی اسٹیڈیم کی پِچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، یہاں حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے ۔۔۔۔۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے ۔۔۔۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی ۔۔۔۔۔۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتے کو موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close