لکھنو (پی این آئی) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کیلئے بھی بری خبر، اپنے ابتدائی دونوں میچز میں فتوحات حاصل کرنے کے باوجود قومی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد جہاں 5 مرتبہ کی سابقہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا شدید پریشان کن صورتحال کا شکار ہو گئی ہے، وہیں آسٹریلیا کی اس بدترین شکست اور جنوبی افریقہ کی یکطرفہ فتح نے پاکستان کو بھی نقصان پہنچا دیا ہے۔ 2 دن قبل تک مسلسل 2 فتوحات کے باعث پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھا، جو اب تنزلی سے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔ پاکستان پوائںٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سب سے کم رن ریٹ والی ٹیم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم رن ریٹ کے حوالے سے سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران سنگین غلطی کر بیٹھی تھی۔ ہدف کے تعاقب میں شاندار سینچری اسکور کرنے والے محمد رضوان کی جانب سے اننگ کے اختتام پر کی گئی غلطی کی وجہ سے قومی ٹیم کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی لینڈرز کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع کھو دیا۔ ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر مسلسل 2 فتوحات کے باوجود پاکستان چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے، جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔
سری لنکا کیخلاف تاریخی فتح کے باوجود پاکستان کے رن ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ نیدر لینڈ کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 1 عشاریہ 6 سے زائد تھا، جو اب کم ہو کر 0.9 ہو گیا ہے۔ کرکٹ اعداد و شمار کے ماہر مظہر ارشد کے مطابق اگر محمد رضوان اور افتخار احمد وننگ شاٹ کے بعد کراس نا کرتے اور چوکا ہونے کا انتظار کرتے تو پاکستان کو 3 ایکسٹرا رنز مل جاتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں