لاہور (پی این آئی) سابق فاسٹ بولر محمد عامر نےقومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں ایک تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔ سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کا کہنا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ میں اسامہ میر کو موقع دینا چاہیےکیونکہ مڈل اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اسامہ میر اس قسم کا بولر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں لے رہا ہے۔ وہ تھوڑی بہت بیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی کوشش کروں گا۔ اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں