ممبئی(پی این آئی) قومی کرکٹر محمد رضوان نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف اپنی اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا تو یہ بات بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے ہضم نہ ہوئی۔
وکرانت گپتا نےمحمد رضوان کے ٹوئٹ کو مینشن کرتے ہوئے آئی سی سی سے پوچھا کیا یہ جائز ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2019 جب دھونی نے اپنے گلوز پر فوجی لوگو لگا یا تھا تو اسے فوری طور پر ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا ،کیا آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی یا مذہبی بیانات دینا منع نہیں ہیں؟اس کے بعد خود ہی اپنی رسوائی کا قصہ سناتے ہوئے وکرانت گپتا نے ایک اور ٹوئٹ میں بتا یا کہ یہ بات کھیل کے میدان میں نہیں ہوئی اس لیے آئی سی سی کا دائرہ کار میں نہیں آتی ، یہ انفرادی کھلاڑی اور ان کے بورڈ کا معاملہ ہے ۔
The @ICC says it’s from outside the field of play, not within their domain.
Up to the individual and his cricket board https://t.co/5nc5Fai8eX— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 11, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں