بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف فتح کا کریڈٹ کس کو دیدیا؟

حیدر آباد(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ محمد رضوان کو دے دیا ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان جیسا کھیلے ، انہوں نے پارٹنر شپ قائم کر کے سری لنکا کی ٹیم پر پریشر ڈالا۔ کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ باولرز نے باولنگ کے آخری میں میچ کو اچھے سے فنش کیا ۔بابر اعظم نے کہا کہ عبد اللہ شفیق کا پہلا ورلڈ کپ ہے اور وہ بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے میں نے انہیں کھلانے کا فیصلہ کیا ، جیسے محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے پارٹنر شپ قائم کی ، اس سے ہمیں جیتنے میں مدد ملی ۔ کپتان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہے کہ مڈل آرڈر نے خود پر یقین رکھتے ہوئے میچ کوفنش کیا اور پاکستان کو فتح دلائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close