سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ ممکنہ پلئینگ الیون سامنے آگئی

حیدرآباد (پی این آئی ) سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ورلڈکپ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سری لنکا کیخلاف اپنے دوسرے ورلڈکپ ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم نےپلیئنگ 11 سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے۔ خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف کل حیدرآباد میں کھیلے جانے والے اپنے دوسرے میچ میں آؤٹ آف فارم فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔آئی سی سی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فخر زمان ہالینڈ کے خلاف جلدی آؤٹ ہو گئےتھے۔ پاکستان نے میچ جیت لیا لیکن بلے باز کی ناکامی نے سابق کرکٹرز اور شائقین میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے پر بحث شروع کر دی تھی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر فخر زمان کو مزید مواقع دینے کا خواہاں ہیں۔ مکی آرتھر کے مطابق فخر زمان کی اچھی فارم صرف ایک اچھی اننگ کی دوری پر ہیں۔اس لیے ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم مینیجمنٹ ہالینڈ کیخلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارنے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے اپنی آخری 12 اننگز میں صرف 202 رنز بنائے ہیں جن میں مئی 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 33 رنز بنائے گئے تھے۔ فخر زمان نے آخری بار رواں سال اپریل میں راولپنڈی میں 50 اوور کے فارمیٹ میں سنچری بنائی تھی۔

دریں اثنا، ٹیم کا اتوار کو ایک مصروف دن تھا، جو منگل کو اسی مقام پر سری لنکا کے خلاف اپنے دوسرے میچ سے قبل حیدرآباد میں ٹریننگ اور نیٹ کے مکمل سیشن سے گزر رہی تھی۔ ٹیم کا تین گھنٹے کا سیشن تھا جس میں اسکواڈ کے تمام ممبران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشق کرتے نظر آئے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آج کا سیشن کھلاڑیوں کے لیے اختیاری ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں