آئی سی سی نے ورلڈ کپ میچز میں کس کی شرکت پر پابندی لگادی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی نے ورلڈ کپ میچز میں یوٹیوب پرینکسٹر جارو کی شرکت پر پابندی لگادی۔ اتوار کو چنئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں اُس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب برطانوی یوٹیوب پرینکسٹر ڈینیئل جارویس (جارو) بھارتی ٹیم کی جرسی پہن کر گراؤنڈ کے اندر کھلاڑیوں کے درمیان فیلڈنگ کرنے پہنچ گیا۔

مذکورہ پرینکسٹر کی جرسی پر جارو 69 لکھا ہوا تھا تاہم کچھ دیر بعد سکیورٹی اسٹاف نے اُسے پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں جارو کو سکیورٹی اسٹاف کی جانب سے پکڑ کر لے جاتے اور ویرات کوہلی کو انکے پاس بھاگتے ہوئے آکر کچھ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close