احمد آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ہفتے کو ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رن سے شکست دی تھی۔نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 429 رن کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکن ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سری لنکن بولرز مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھے جس کی وجہ سے سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں