پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ہانگ زو (پی این آئی) چین میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔۔۔۔ اس طرح ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ سپورٹس میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپان نے پاکستان کو گروپ کے آخری میچ میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔۔۔۔ اس کے ساتھ ہی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کا سفر بھی احتتام پذیر ہو گیا۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی ختم ہو گئے ہیں۔۔۔۔ سپورٹس میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپان کو تین پینلٹی کارنر ملے جن میں سے جاپانی ٹیم دو پینلٹی کارنر پر گول سکور کرنے میں کامیاب رہی۔۔۔پاکستان پول اے میں تیسرے نمبر پر رہا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close