معروف سپورٹس اینکر زینب عباس کو ورلڈ کپ میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

کراچی(پی این آئی) پاکستان کی معروف سپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پریزینٹر کی حیثیت سے شریک ہوں گی۔

 

 

 

زینب عباس نے ایکس پر شیئر پیغام میں اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔ قبل ازیں آئی سی سی نے جمعہ کو بھارت میں 6 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی ICC.tv کی کوریج میں میچ سے پہلے، اننگز کے وقفے اور میچ کے بعد کا ایک پروگرام شامل ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن و دیگر شامل ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close