نئی دہلی (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف شیڈول ہے لیکن بدقسمتی سے عالمی مقابلے کے آغاز سے قبل ہی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن انجرڈ ہو گئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی ہے جس کے باعث ان کی ایڑھی سوجھ گئی ہے اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔۔۔۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن کی انجری کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے ایڑھی پر لگنے والی چوٹ کے باعث گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا تھا اور امکان ہے کہ وہ دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں