نئی دہلی (پی این آئی) چند روز بعدبھارت میں شروع ہونے والےکرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے افغان کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔۔۔دو سال سے بھی زائد عرصے بعد کم بیک کر کےافغانستان کی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے 24 سالہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔۔۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوین الحق نے لکھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں