کرکٹ ورلڈکپ میں شامل ٹیم کے کپتان کا واپسی کا اعلان، ٹیم میں پریشانی پھیل گئی

نئی دہلی (پی این آئی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھارت سے وطن واپس جائیں گے۔ اس اعلان سے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں پریشانی پھیل گئی ہے۔۔۔ رپورٹس کے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔۔۔۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں