بھارتی ویزوں میں تاخیر، پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ سے قبل دورہ منسوخ

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی ویزوں میں تاخیر کے باعث پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کا دورہ دبئی منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ ٹیم ابھی تک بھارت جانے کے لیے ویزے کا انتظار کر رہی تھی۔پاکستانی سکواڈ کو اگلے ہفتے کے اوائل میں یو اے ای جانا تھا اور 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ سے قبل حیدر آباد روانہ ہونے سے پہلے کچھ دن قیام کرنا تھا۔

اگرچہ ایک اہلکار نے کہا کہ صورتحال خطرناک ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سفر کے لیے ویزے وقت پر پہنچ جائیں گے۔ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان جانے والی نو ٹیموں میں سے پاکستانی ٹیم واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ویزے کا انتظار کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close