ورلڈکپ 2023، قومی کرکٹرز کی بغیر معاہدوں کے شرکت کا خدشہ بڑھ گیا

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹرز کی ورلڈکپ میں بغیر معاہدوں کے شرکت کا خدشہ بڑھ گیا جب کہ ٹیم کی روانگی میں2 دن باقی ہیں مگر اب تک سینٹرل کنٹریکٹ پر پی سی بی کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کا جون میں اختتام ہو چکا مگر تاحال پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدوں پر اتفاق نہیں ہوا، اس حوالے سے مذاکرات بدستور جاری ہیں

چار ماہ سے کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے ماہانہ ریٹینر شپ یا میچ فیس کے ضمن میں کوئی ادائیگی نہیں ہوئی،اس سے خصوصا نوجوان پلیئرز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ورلڈکپ میں بھی یہی امکان ہے کہ کھلاڑی بغیر معاہدوں پر دستخط کیے حصہ لیں گے،اب تک انھوں نے خاموش احتجاج کیا اور کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے ناراضی ظاہر ہو، البتہ اب اسپانسرز کے لوگو شرٹ پر لگانے سے انکار کا ارادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close