سابق فاسٹ بالرمحمد آصف نےقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بڑا چیلنج کر دیا

نیویارک(پی این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹرائلز کے دوران منتخب کیا ۔

 

 

 

 

سابق فاسٹ باؤلر نے T20 کرکٹ میں پاور پلے کے دوران بابراعظم کے بیٹنگ ڈسپلے پر بھی سوال اٹھا دیا۔محمد آصف نے بتا یا “میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔ بابر اعظم ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ پاور پلے میں گیندیں ڈاٹ کرتے ہیں جس سے محمد رضوان پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈان اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ ان کو اچھی گیندیں دیں تو وہ گیند کو نہیں مار سکتے۔محمد آصف نے مزید کہا کہ “ہمارے پاس سکواڈ میں تمام باؤلرز ایوریج ہیں، کوئی خاص نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close