ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، کون کون شامل؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاہے۔۔۔ اس حوالے سےپی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔۔۔فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔

ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوںمیںبابراعظم (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان)،عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق،حارث رؤف، افتخار احمد،شاہین آفریدی، محمد رضوان، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،حسن علی، سعود شکیل ، سلمان آغا،اسامہ میر شامل ہیں جبکہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close