ورلڈکپ2023، حارث رئوف سے متعلق مداحوں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی ) ایشیا کپ میں پاکستان کے نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کا شکار ہو گئے تھے لیکن حارث رؤف کے بارے میں اچھی خبر آ گئی ہے۔ پاکستان ٹیم میں سلیکشن کے لئے حارث رؤف کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے اس طرح وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے باؤلنگ کرانا بھی شروع کر دی ہے، فاسٹ باؤلر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی باؤلنگ کا جائزہ بھی لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close