انشا اور شاہین شاہ کی مہندی کی رسم ہو گئی، ولیمہ کب اور کہاں ہو گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی کی رسم مہندی کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کی گئی ۔ انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں رشتےداروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی۔ شاہین آفریدی نے بھی اپنے خاندان کے ہمراہ مہندی کی رسم میں شرکت کی۔ انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی جبکہ ولیمے کے تقریب 21 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close