فاسٹ بولر محمد عامر نےقومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کیخلاف دل کی بھڑاس نکال دی

اسلام آباد(پی این آئی)عامر نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ ہفتے بعد تبدیل ہوتی ہے، جب آپ کو ہی 40 میں سے 40 میچز کھیلنے ہیں تو پھر کسی میں 25 رنز بنائیں گے، کسی میں 50 تو کبھی 60 پر 70رنز اسکور ہوں گے،ایسے میں رینکنگ میں آپ ہی اوپر آئیں گے، جوز بٹلر، ڈی کک اور ملر جیسے کرکٹر کیوں رینکنگ میں آگے نہیں آتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بی اور سی ٹیموں کے خلاف میچز نہیں کھیلتے، وہ چھوٹی ٹیموں سے سیریز میں آرام کرتے ہیں،

اس لیے ان کی رینکنگ آگے نہیں بڑھتی، آپ کو 45 میں سے 40 میچز خود ہی کھیلنے ہیں تو پھر رینکنگ میں بھی آگے ہی آنا ہے۔ یاد رہے کہ بابراعظم اس وقت تمام فارمیٹس کے ٹاپ 5 میں موجود رہنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں، ون ڈے میں وہ نمبر ون ہیں، ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چوتھے درجے پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close