ایشیا کپ میں بدترین شکست کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج بھنگڑا ڈالیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) ایشیا کپ میں بدترین شکست کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج بھنگڑا ڈالیں گے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی اور انشاء کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی جبکہ 21 ستمبر کو ولیمہ ہو گا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج ہو گی۔۔۔۔ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔۔۔۔

اس سے پہلے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشاء اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی۔۔۔۔ تاہم پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوا جس کے بعد شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ آج یعنی 19 ستمبر سامنے آئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close