اسلام آباد (پی این آئی )ابھی تو میں جوان ہوں‘ حسن علی نے ریٹائرمنٹ کے مطالبے پر حیرت ظاہر کردی۔ فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کی جانب سے 2016 میں ڈیبیو کیا تھا، ایکسپریس کے مطابق رواں برس وہ مختصر فارمیٹ کی کسی بھی سیریز کیلیے زیرغور نہیں لائے گئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جانب سے عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انھیں موقع نہیں مل رہا تاہم شائقین کی جانب سے انھیں اب کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ ملنے لگا ہے جس پر انھوں نے کافی حیرت ظاہر کی ہے۔
ٹویٹر پر ایک شائق کی جانب سے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، انھوں نے آنے والے ورلڈ کپ کیلیے انجرڈ نسیم شاہ کی جگہ ارشد اقبال کو منتخب کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں