طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر فاسٹ بالر کو ورلڈ کپ میں کھلانے پر غور شروع

لاہور (پی این آئی ) طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر فاسٹ باولر کو ورلڈکپ کھلانے پر غور شروع، انجری کے باعث نسیم شاہ کی عالمی کپ میں شرکت مشکوک ہو جانے پر ان متبادل کیلئے 2 ناموں زیر غور، جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی انجری کی تشویش ناک خبریں سامنے آنے کے بعد بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے ان کے متبادل کیلئے 2 ناموں پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ڈیبیو کرنے والے زمان خان اور طویل عرصے سے ٹیم سے باہر محمد حسنین کو ورلڈ کپ میں موقع دیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے دائیں کندھے پر انجری کا انکشاف ہونے کے بعد امکان ہے کہ وہ پورے ورلڈ کپ سے باہر ہو جائیں گے جو ابتدائی طور پر شبہ سے بھی بدتر ہے۔ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے دوسری رائے طلب کر رہا ہے، لیکن دبئی میں ہونے والے ٹیسٹوں کے اسکینز سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوٹ انہیں باقی سال کے لیے بھی کرکٹ سے باہر کرسکتی ہے۔ 20 سالہ نسیم کئی مہینوں پر محیط ریکوری کی طرف دیکھ رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ نسیم شاہ گزشتہ ہفتے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے دوسرے میچ کے دوران 46ویں اوور کے وسط میں باہر چلے گئے اور اس کے فوراً بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ انہوں اپنے باؤلنگ کندھے کے بالکل نیچے پٹھوں میں چوٹ لگی ہے۔

نسیم کی ورلڈ کپ میں غیر موجودگی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگی۔ پچھلے ایک سال کے دوران، نسیم ایک ریڈ بال کے ماہر سے پاکستان کے لیے آل فارمیٹ کے باؤلر بن گئے ہیں، اور موجودہ فارم کے لحاظ سے، نسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے پاکستان کے سب سے زیادہ قابل فخر پیسر ہیں۔ توقع ہے کہ پی سی بی کچھ دنوں میں اس کے سیکنڈری اسکینز کے نتائج آنے کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close