نسیم شاہ اور حارث رئوف کی انجری سے متعلق ڈاکٹرز نے کیا کہہ دیا؟ تفصیلات آگئیں

کولمبو(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کا دایاں کندھا انجری کا شکار ہواتھا ، انہیں میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے ، تاہم میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا،حارث رؤف کو بھارت کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور پر باؤلنگ نہیں کروائی گئی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں ،

ان کا سائیڈ اسٹرین پہلے سے بہتر ہے۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل کا کہناہے کہ دونوں فاسٹ باؤلرز ٹیم کا اثاثہ ہیں اور میڈیکل پینل ان کو ریکور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close