نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر، کس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا؟

کولمبو (پی این آئی ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ زخمی ہونے کے باعث ایشیاء کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ سری لنکا کے پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف جاری سپر 4 میچ کے دوران نسیم شاہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

اپنے سپیل کے آخری اوور کے دوران ایک گیند کو روکنے کی کوشش کے دوران، 20 سالہ تیز گیند باز کی کلائی پر لگی، جس سے وہ فوری طور پر میدان چھوڑ کر چلے گئے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں، ان کی جگہ سکواڈ میں شامل کیے جانے والے زمان خان آج پریکٹس سیشن کا حصہ ہوں گے ۔ اس سے قبل حارث رؤف بھی زخمی ہونے کے باعث بھارت کیخلاف ریزور ڈے پر نہیں کھیلے تھے۔ پی سی بی نے مزید کہا کہ حارث رئوف کی انجری میں بہتری آرہی ہے ۔ حارث رئوف اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو بلا لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close