بابراعظم کی مداح پر غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کولمبو (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو جہاں ایک جگہ ان کی بیٹنگ میں کمال مہارت کی وجہ سے جانا جاتا ہے تو وہاں ہی بابراعظم کے دھیمے مزاج کو بھی دنیا جانتی ہے ، انہیں کیمرے کے سامنے کبھی کسی نے غصہ کرتے نہیں دیکھا تاہم آج گراونڈ کی ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں بابر اعظم کو غصہ کرتے دیکھا گیا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اپنی کسی سوچ میں چل رہے ہیں کہ ان کے پاس ایک فین آتا ہے اور بابر اعظم سے ایک تصویر کی فرمائش کرتا ہے بابر اعظم نے چلتے چلتے اس کے موبائل کی طرف دیکھا اور پھر آگے بڑھ گئے لیکن وہ فین بھی بابر اعظم کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اوراپنے کیمرے سے تصویریں لینے کی کوشش کرتا رہا یہ دیکھ کر بابراعظم کو غصہ آگیا اور انہوں نے فین سے اظہار برہمی کیا جس پر وہ وہاں سے بھاگ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close