سابق پاکستانی بیٹسمین کو نیدرلینڈز میں 12 سال قید سنا دی گئی

 

اسلام آباد (پی این آئی) سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو نیدرلینڈز کی عدالت نے 12 سال کی قید کی سزا سنا دی ہے۔۔۔۔

 

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے دور ایمسٹرڈیم کی ایک عدالت نے سابق پاکستانی بیٹسمین کو دائیں بازو کے ڈِچ رہنما گیرت وائلڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو اُکسانے پر سزا سنائی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف کسی بھی موقع پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے اور نہ ہی سزا کے اعلان کے وقت وہ نیدرلینڈز میں موجود تھے۔۔۔۔نیدرلینڈز عدالت نے سابق پاکستانی کرکٹر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے الفاظ کو “قتل پر اُکسانے کے مترادف اور دھمکی آمیز” قرار دیا۔۔۔

 

عدالتی کارروائی کے کے دوران استغاثہ کا کہنا تھا کہ خالد لطیف نے 2018 میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے گیرت وائلڈرز کے قتل پر انعام کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔ مذکورہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی تھی جب نیدرلینڈز میں سیاسی رہنما نے پیغمبرِ اسلام کے توہین آمیز خاکے بنانے کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے خالد لطیف پر 2017 میں سپاٹ فکسنگ کے الزام پر کرکٹ کھیلنے پر پانچ برس کی پابندی عائد کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close