پاک بھارت میچ کل پھر بارش کی نذر ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کولمبو (پی این آئی ) ایشیاء کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کرکے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تاہم ویدر ایپ کے مطابق کل بھی سری لنکن وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سے رات 8 بجے تک بارشوں کے امکان کے باعث میچ نا مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں ابتدائی اوورز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے اور بھارتی اوپنر روہت شرما اور شبمن گل کے درمیان 121 رنز کی پارٹنرشپ لگی۔17 ویں اوور میں شاداب خان نے روہت شرما کو 56 رنز پر پوویلین بھیجا، اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے 58 رنز بنانے والے شمبن گل کی وکٹ حاصل کی ۔جب بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو اس وقت تک بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رن بنالیے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ابتداء میں کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیکر بھارت کو پریشر میں لائیں۔ اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کے ایل راہول کو شیرس ایر کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارت کا سکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں