پاک بھارت میچ، بارش رُک گئی، میچ کسی بھی وقت شروع ہونے کا امکان

کولمبو(پی این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے دوسرے مرحلے میں سپر فور کا میچ بارش کے باعث رکا ہوا ہے تاہم اب بارش رک گئی ہے اور عملہ گراونڈ میں موجود پانی سکھانے میں مصروف ہے۔

تفصیل کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران یکدم تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا ، کچھ دیر بارش برسنے کے بعد رکی تو گراونڈ عملے نے کورز ہٹانے کا کام شروع کیا ہی تھا کہ پھر سے بارش شروع ہو گئی اور گراونڈ کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے پھر کوورز ڈال دئیے گئے لیکن اب ایک بار پھر بارش رک گئی ہے اور گراونڈ کو خشک کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اب ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے اوورز میں کمی کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close