ایشیا کپ، پاکستان بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کا ٹاس ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے باولنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے آر پریمیداسا ٹکرانے جارہی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف شامل ہیں۔خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل  نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعتراضات پر پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close