ایشیا کپ، پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ، بارش کا کتنا امکان ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ، پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ ، بارش کا کتنا امکان ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج کولمبو میں بارش کا امکان ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا چلا جائے گا۔

موسم کے حالات بتانے والی امریکی کمپنی کے مطابق آج صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کولمبو میں بارش کا امکان 50 فیصد کے اندر ہے جبکہ 3 بجے سے 7 بجے کے درمیان بارش کا امکان 49 سے 66 فیصد ہے۔ موسم بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق شام 7 بجے کے بعد بارش کا امکان تھوڑا مزید بڑھ جائے گا جو کہ 69 فیصد تک بتایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close