مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد میں پہلی بار حنیف محمد کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ 2023-24کے میچز ہونے جا رہے ہیں۔ یہ میچزمظفرآباد نڑول کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پہلا میچ 10 ستمبر تا13 ستمبر کو اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 16 ستمبر تا 19 ستمبر کو لاڑکانہ اور اسلام آباد، تیسرا میچ22تا 25 ستمبر سیالکوٹ اور کوئٹہ کے درمیان، 28 ستمبر تا 01 اکتوبر کو سیالکوٹ اور آزاد کشمیر کے درمیان،04 تا 07 اکتوبر اسلام آباد اورسیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔آزادکشمیر کی جانب سے تمام ٹیموں کا استقبال اورخیر مقدم کیا جائے گا۔
اس تاریخی ایونٹ میچز کے تمام انتظامات محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کو پی سی بی کی مدد سے کرے گا۔ یہ بات محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس أزاد کشمیرچوہدری مہربان حسین نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتائی۔انہوں نے کہا کہ ان میچز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد شرکت کے لئے پرجوش نظرآرہی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں