شاہد آفریدی نے جے شاہ کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد ( پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جے شاہ کی یادداشت ری فریش کرا دی۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 دبئی کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ سیکیورٹی اور معاشی صورتِ حال کے سبب تمام فل ممبرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

جے شاہ نے کہا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس کا مناسب حل نکالنا تھا، پی سی بی کے اے سی سی سے مل کر بنائے جانے والے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کیا۔ان کے بیان پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت تازہ کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نمائندگی کی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان برسوں میں کون کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں۔سابق کپتان نے لکھا ہے کہ مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close