بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف کل ہونے والے میچ میں بابراعظم قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

 

 

 

 

باقی کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا ءکپ سپر فورکا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ایشیاء کپ کے پہلےمرحلے میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، ایونٹ کے 9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close