ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹ کتنے لاکھ روپے تک پہنچ گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں جس میں انہیں بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز ہونے والا ہے جس میں 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھارتی شہر احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، 29 اگست اور 3 ستمبر کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی گئی جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی کچھ ٹکٹس آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لئے پیش کی گئی ہیں جن کی قیمت 62 ہزار سے 57 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close