بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی چوری کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ہواہے، بجلی کا بل نہ دینے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون ہوگا۔نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ  پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

close