ایشیا کپ کے اگلے میچز بارش کی نذر ہونے سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی

لاہور (پی این آئی ) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے سری لنکا میں جاری خراب موسم اور بارش کے حالات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے میچز کولمبو سے منتقل کرنے کے لیے کرکٹ باڈی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کر سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچوں کو دمبولا یا پالی کیلے میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک اس خبر پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close